ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکرم پاشاہ ہاسن ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر

اکرم پاشاہ ہاسن ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر

Sat, 23 Feb 2019 12:09:22    S.O. News Service

بنگلورو،23فروری (ایس او نیوز) ہاسن ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر اکرم پاشاہ آئی اے ایس نے آج عہدہ کا جائزہ لے لیا ۔ 2012ء میں آئی اے ایس افسر کی حیثیت سے ترقی پانے والے اکرم پاشاہ اس سے پہلے ساڑھے پانچ سال مائنارٹی ڈائرکٹوریٹ میں ڈائرکٹرکی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ ٹمکور ضلع کے مدھوگری تعلقہ کے مکین اکرم پاشاہ 1994تا 2006چک بالاپور ضلع کے سدلگٹہ میں لکچرار کی حیثیت سے اپنے کیرئر کاآغاز کیا تھا ۔ 2007ء میں کے اے ایس کلاس ون افسر کیلئے منتخب ہونے کے بعد اکرم پاشاہ کا میسور ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پروبیشنری افسر کی حیثیت سے تقرر ہوا ۔2007تا2009موصوف نے مڈکیری کے اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ سال برائے 2009-10کے دوران چکبالاپور ٹاؤن پلاننگ کے ڈائرکٹر رہے ۔2010تا2011ء وزیر برائے امور اقلیت صبح واقاف کے پرائیویٹ سکریٹری رہے ۔2011-13کے دوران منسپل اڈمنسٹریشن کے جوائنٹ ڈائرکٹر کے عہدہ پر فائز رہے ۔ اطلاع ملی ہے کہ وہ 25فروری کو مائنارٹی ڈائرکٹوریٹ کے ڈائرکٹر کا چارج کے ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر اصلاح الدین گڑیال کے حوالہ کرنے کے بعد باقاعدہ یہاں سے سبکدوش ہوکر ہاسن چلے جائیں گے۔ مائنارٹی ڈائرکٹوریٹ کیلئے یہ بھی ایک بڑی خبر ہے کہ یہاں سے جوائنٹ ڈائرکٹر عائشہ فردوس کا بھی تبادلہ ہوگیا ہے۔


Share: